نبیل گبول کو غیر مناسب گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئیے، عثمان خالد بٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرنے اور پوڈکاسٹ میں ریپ سے متعلق غیر حساس تبصرہ کرنے پر فضول گوئی سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نبیل گبول نے ایک ٹوئٹ میں ٹائمز میگزین کی خبر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے حال ہی میں کئے گئے تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی وزن کم کرکے عمران خان جیسا نظر آنا چاہئیے پھر کوئی بھی مجھ پر تنقید نہیں کرے گا۔

نبیل گبول کی ٹوئٹ پر عثمان خالد بٹ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو وزن نہیں بلکہ بدزبانی کم کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی اور کے ساتھ موازنہ کرنے سے آپ اپنے کہے گئے الفاظ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

قبل ازیں ایک پوڈ کاسٹ میں نبیل گبول نے ریپ سے متعلق انتہائی نا مناسب زبان استعمال کی تھی، جس کے بعد انھیں پیپلز پارٹی سے شوکاز نوٹس موصول ہوا تھا بعدازاں انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگ لی تھی۔

Related Posts