نیب نے زائد اثاثہ کیس میں شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif decides to appear before NAB on June 9

لاہور :قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 22 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے انہیں کورونا وائرس کے خلاف نیب آفس میں مناسب احتیاطی تدابیر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ذرائع سے زائداثاثوں کی انکوائری آخری مرحلے میں ہے اور شہباز شریف سے پوچھ گچھ کرنا بہت ضروری ہے۔

اس سے قبل شہباز شریف نے 17 اپریل کو نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تھا اور 69 سال کے ہونے کی وجہ سے کورونا سے خطرہ ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں، شہباز شریف

ملک میں کورونا کی وجہ لاک ڈاؤن کے دوران معمر بزرگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ کورونا وائرس زائد العمرافراد پر جلد حملہ کرتا ہے۔

نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Posts