لاہورہائیکورٹ، مریم نوازکی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب درخواست کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN claims support of 38 govt members over No-trust move

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی ججز بینچ مریم نواز کے خلاف نیب کے دلائل کی سماعت کرے گا۔

آج سے 2 روز قبل ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے 15 مارچ کو سماعت کا دن مقرر کیا تھا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد گرال پر مشتمل 2رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

 نیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ درخواست کی سماعت فوری طور پر کی جائے جبکہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شوگر ملز کیس سمیت دیگر تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم لانگ مارچ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان ہوگا۔شہباز گِل

Related Posts