9 مئی واقعات، ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی قرار داد منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9 مئی واقعات، ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی قرار داد منظور
9 مئی واقعات، ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی قرار داد منظور

اسلام آباد: 9 مئی کے واقعات پر ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی قومی اسمبلی اجلاس میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے زیر صدارت ہونیوالے قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔

قرار داد کے متن کے مطابق پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے،9 مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا۔

مزید پڑھیں:شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، آرمی چیف

قرار داد میں کہا گیا کہ 9مئی حملوں کے مقدمات موجودہ قوانین کے مطابق چلیں گے،ایوان افواج پاکستان کیساتھ مکمل یکجہتی کرتاہے، مقدمات آرمی ایکٹ اورانسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت چلیں گے۔

Related Posts