این اے 237 میں ناقص سکیورٹی، ایس ایچ او ملیر سمیت 2پولیس اہلکار معطل

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی پولیس نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے دوران ناقص سکیورٹی انتظامات پر ایس ایچ او ملیر سمیت 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 237 میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکنِ اسمبلی بلال غفار پر حملہ ہوا جن کو زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واقعے کی ذمہ داری ملیر پولیس پر عائد کرتے ہوئے ایس ایچ او ملیر سٹی اور ہیڈ محرر کو معطل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کمسن بچوں پر بدترین تشدد کرنے والا بے رحم چچا گرفتار

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے دوران سکیورٹی انتظامات پر بڑے سوالات اٹھ گئے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران ناخوشگوار واقعات کے متعلق ایس ایچ او سے جواب طلبی اور تمام تر صورتحال کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما بلال غفار پر حملے کے ساتھ ساتھ این اے 237 میں زبردستی ووٹنگ، جعلی ووٹس اور ڈی وی آر چوری ہونے کی بھی شکایات سامنے آئی تھیں جبکہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی رہنما حکیم بلوچ کی ضمنی انتخاب میں جیت کو چیلنج کیا ہے۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 237 سے امیدوار حکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمنی انتخاب میں شکست دی، تاہم تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

Related Posts