میری کامیابی ثابت کرتی ہے کہ ٹرانس جینڈرز کسی سے کم نہیں، شاہراہ رائے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری کامیابی ثابت کرتی ہے کہ ٹرانس جینڈرز کسی سے کم نہیں، شاہراہ رائے
میری کامیابی ثابت کرتی ہے کہ ٹرانس جینڈرز کسی سے کم نہیں، شاہراہ رائے

کراچی:ملکی تاریخ کی پہلی مس ٹرانس شاہرہ رائے نے کہاہے کہ انہیں پاکستان کی پہلی بیوٹی کوئین بننے کی بیحد خوشی ہے۔

شاہرہ رائے نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ ٹرانس جینڈر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔شاہرہ رائے نے بتایا کہ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے لیکن وہ لاہور میں پیدا ہوئیں اور دس سال کی عمر میں دبئی چلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وقت باہر گزارا اور تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔شاہرہ رائے نے اے لیول کے بعد ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز بھی کیا۔ مس ٹرانس کا اصل نام ذائشہ بیگ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اس مقام تک پہنچانے میں ان کے بھائی کا بڑا کردار ہے۔شاہرہ رائے نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں عزت سے لیا جائے۔

گرین پاسپورٹ کو اس کا اصل مقام ملے۔مس ٹرانس نے کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ خواتین اور ٹرانس کمیونٹی سمیت اقلیتی برادری کے لیے ضرور کام کریں گی۔

مزید پڑھیں: شرمیلا فاروقی کو اقراء عزیز پر تنقید مہنگی پڑ گئی، یاسر حسین کا سخت جواب

واضح رہے کہ مس ٹرانس مقابلہ کینیڈا میں ہوا تھا۔ فائنل میں شاہرہ رائے نے 10 شرکا کو ہرا کر مس پاکستان بیوٹی کوئین کا اعزاز اپنے نام کیا۔

Related Posts