والدہ نے منع کیا تھا کہ سیاست میں نہ جانا، شعیب اختر کا انکشاف

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
بہت جلد چھری کے نیچے جانے والا ہوں، شعیب اختر کی ٹوئٹ پر مداح پریشان
بہت جلد چھری کے نیچے جانے والا ہوں، شعیب اختر کی ٹوئٹ پر مداح پریشان

راولپنڈی: مشہور سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا تھا۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے اپنے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا تھا۔سابق کرکٹر نے شاہد آفریدی سے متعلق کہا کہ وہ کرکٹ کے بعد 100فیصد سیاست میں جائیں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ اب یہ رواج بہت کم ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو نہ دیکھیں۔انہوں نے بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے بتایا کہ مجھے بھارت میں گینگسٹر کے تین کردار آفر ہوئے تھے۔

مگر منع کردیااگر موقع ملتا تو ریشم اور ریما دونوں کے ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرنا چاہتا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی بنا تو انشااللہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑا برانڈ بنادوں گا۔

مزید پڑھیں: فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی نے ای ایس پی این ایوارڈ 2021 جیت لیا

پی ایس ایل سے متعلق شعیب اختر نے کہا کہ لاہور قلندرز لاہور جاکر پھنس جائے گی، لاہور قلندرز مہربانی کرکے مجھے ٹیم بیچ دے، میں پی ایس ایل کھیلتا تو لاہور کا ہی انتخاب کرتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو بابر کے بجائے عماد وسیم کو ہی کپتان رکھنا چاہیے تھا۔

Related Posts