سوشل میڈیا پر بابر اعظم سے متعلق بیان پر تنقید کے بعد اداکارہ دعا زہرہ نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم سے ان کی شادی کی کوئی نیت نہیں، اور ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
دعا زہرہ نے بتایا کہ وہ کرکٹ کی شوقین ہیں اور بابر اعظم کو ایک باصلاحیت کھلاڑی کے طور پر پسند کرتی ہیں لیکن بعض یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پیجز نے ان کی بات کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ اور کہا مگر لوگوں نے اسے کسی اور انداز میں پھیلایا۔ میں بابر اعظم کو بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں بس، شادی کا ذکر میں نے کہیں نہیں کیا۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان سے منسوب بے بنیاد خبروں نے ان کے گھر والوں کو شدید پریشان کر دیا۔ میرے والدین بہت پریشان ہو گئے تھے، پھر میں نے انہیں اصل کلپ دکھایا تاکہ انہیں سچائی کا علم ہو۔
یاد رہے کہ ایک سابقہ انٹرویو میں دعا زہرہ نے کہا تھا کہ وہ کرکٹ کی دیوانی ہیں اور انہیں صرف ایک ہی شخصیت پسند ہے بابر اعظم۔
انہوں نے کہا تھا کہ میرا دل تو صرف بابر اعظم پر آتا ہے اور مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا جب لوگ انہیں ٹرول کرتے ہیں۔ براہِ کرم ان پر تنقید نہ کریں۔
دعا زہرہ کی وضاحت کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا تھا، اور انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ کسی قسم کے ذاتی تعلق یا ارادے کا اظہار نہیں کیا تھا۔