خیبر پختونخوا ملک کی سستی ترین بجلی پیدا کرنے والا صوبہ کیسے بنے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سستی ترین بجلی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: خیبرپختونخوا ملک کی سستی ترین بجلی پیدا کرنے والا صوبہ بنے گا، مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبے میں نہ صرف 6روپے فی یونٹ تک سستی بجلی بنے گی بلکہ ہم بجلی فراہم کرنے والی کمپنی بھی بنائیں گے۔ 

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آج صوبائی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، کے پی کے پر الزم لگایا جاتا تھا کہ ہم آئی ایم ایف معاہدےپورے نہیں کرتے لیکن اس بار ہمارے اہداف پورے ہوں گے۔

مشیر خزانہ  نے کہا کہ صوبےکے خزانے کے 95 ارب روپے کے اہداف مکمل کریں گے، اس سال پینشن فنڈ کو الگ کردیا گیا، 7 ارب روپے امن و استحکام کیلئے جبکہ رمضان پیکج میں فی خاندان 10ہزار روپے دے چکے ہیں، پنجاب نے 3 ہزار اور سندھ نے5ہزار روپے کی ادائیگی کی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں احساس کے تحت چار مزید پروگرام تشکیل دئیے گئے، دو لاکھ 58 ہزار 909 افراد کا علاج صحت کارڈ سے ہوچکا چکا ہے، بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار کمپنی بنائیں گے اور ملک کی سستی ترین بجلی یہاں پیدا ہوگی، ایک یونٹ 6روپے کا ہوگا۔

انہوں نے صوبائی حکومت کے انقلابی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے ہمیں ایک یونٹ 62روپے کا ملتا ہے، خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ افراد کو سولر پلانٹس ملیں گے، وفاق سے ہمیں آہستہ آہستہ پیسے مل رہے ہیں، وفاق سے ہمیں 300ارب روپے ملنے تھے۔

Related Posts