ضمنی الیکشن کا معرکہ، این 256 کیلئے مصطفیٰ کمال کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصطفیٰ کمال
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کیلئے این اے 256 کے ضمنی الیکشن کیلئے سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری سے ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے انتخاب کا معرکہ کانٹے کا ہوجانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ پاکستان

این اے 256 کیلئے ٹی ایل پی کے امیدوار عماد الدین اور این اے 247 کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب صدیقی کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کیے گئے ہیں۔ تمام تر قومی اسمبلی نشستیں پی ٹی آئی اراکین کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی نے گزشتہ برس سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف مبینہ غیر ملکی سازش کے تحت تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے بعد اپنی اپنی رکنیت سے استعفے دئیے تھے۔

تحریکِ انصاف کا دعویٰ ہے کہ ملک کے منتخب وزیر اعظم عمران خان کو سوچی سمجھی سازش کے ذریعے تحریکِ عدم اعتماد لا کر اور ہارس ٹریڈنگ کا غیر قانونی راستہ اپنا کر عہدے سے ہٹایا گیا۔

متعدد مواقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے بیانات میں غیر ملکی سازش کے علاوہ ملکی اسٹیبلشمنٹ کی ملی بھگت کی طرف بھی اشارہ کرچکے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے دوران عمران خان کے بیانیے کا بھی کڑا امتحان ہوگا۔

Related Posts