بھارت میں مسلمان نوجوان کی جبری جنس تبدیل، 20سالہ مجاہد لڑکے سے لڑکی کیسے بن گئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Muslim boy forced to change gender to girl in India

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں 20 سالہ مسلمان نوجوان مجاہد کومبینہ طور پر اس کے دوست اوم پرکاش نے اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر میں جنس تبدیلی کی سرجری کروانے پر مجبور کردیا۔

مجاہد کے مطابق اوم پرکاش اسے دو سال سے دھمکیاں دے رہا تھا اور ہراساں کر رہا تھا۔3 جون کو مجاہد کو منصور پور کے ایک مقامی ہسپتال بیگراج پور میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں اسے اینستھیزیا دیا گیا اور مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے اس کے خصیے ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

مجاہد نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے بعد جب وہ بیدار ہوا تو اوم پرکاش نے اسے بتایا کہ وہ لڑکے سے لڑکی میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس نے دھمکی دی کہ اگر اس کے مطالبات نہ مانے تو اس کے والد کو گولی مار دی جائے گی۔

اوم پرکاش نے مبینہ طور پر مجاہد کو عدالتی شادی پر راضی ہونے پر مجبور کیا، یہ دعویٰ کیا کہ اس کا خاندان اور برادری اسے جنس کی تبدیلی کے بعد قبول نہیں کرے گی۔

مقامی کسانوں نے میڈیکل کالج کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزم اور ملوث ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی اور متاثرہ کے لیے کم از کم 20 ملین روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔سینئر پولیس افسر رمیش یادو نے یقین دلایا کہ تمام الزامات کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

Related Posts