بھارتی جارحیت کیخلاف پاک مسلم الائنس کا عظیم الشان مظاہرے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج سے انڈیا کو بھرپور جواب دینے کا مطالبہ، فوٹو پی ایم اے

پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت کا بزدلانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اس نے ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی روش اپنائی ہے۔

بھارت کی بزدلانہ جارحیت کیخلاف نو مئی کو میلینئم مال پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے  اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یہ بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ان حملوں کو صرف دہشت گردی کہنا کافی نہیں بلکہ یہ عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔

چیئرمین دیوان نے واضح کیا کہ پاک مسلم الائنس دیوان کا ہر کارکن افواجِ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ ان شاء اللہ جس نے آغاز کیا ہے، انجام بھی وہی دیکھے گا۔ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب لال قلعہ پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گا اور ہر سمت “اللہ اکبر” کے نعروں کی گونج سنائی دے گی۔ ہماری جماعت کا ہر فرد اسلامی جمہوریہ پاکستان پر قربان ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم ایک قوم، ایک جان ہیں۔ ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہمارے لیے شہادت سب سے بڑا اعزاز ہے، جسے ہم گلے لگانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آخر میں چیئرمین دیوان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے، کیونکہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ یکجہتی کے جذبے سے سرشار ہے۔

Related Posts