عمران خان کی جان کو خطرہ، وجوہات پوری قوم جانتی ہے۔مسرت چیمہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب حکومت کی سابق ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جس کی وجوہات پوری قوم جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے عوام کو عمران خان سے امید ہے۔ پاکستان کے عوام پر رحم کیا جائے جبکہ پہلے ہم یہ بات کیا کرتے تھے کہ ملکی معیشت خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاناما کیس میں 5 ججوں نے نواز شریف کو نااہل کیا، مریم نواز

گفتگو کے دوران مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جس کی وجوہات قوم کو پتہ ہیں۔جس جگہ عمران خان کو بلایا گیا، وہاں سکیورٹی فول پروف نہیں۔ آج خدانخواستہ عمران خان کو نقصان پہنچا تو ملک خطرے میں ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران بھی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے اردگرد پی ٹی آئی کارکنان کا گھیرا رہا۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو نقصان پہنچانا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

آج سے 2 روز قبل راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 193 میں پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا جس پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیتنے والے امیدوار محسن لغاری اور پی ٹی آئی کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔

Related Posts