مرتضیٰ وہاب کورونا میں مبتلا، خود کو قرنطینہ کر لیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
(فوٹو: آن لائن)

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیر کے روز سے میرے جسم میں کورونا کی بعض علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لیہ میں جلسہ، عمران خان عوام سے خطاب آج کریں گے

ٹوئٹر پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد میں نے وائرس کا ٹیسٹ کرانے اور اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

قبل ازیں جون 2020 میں بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ ایک روز قبل وزیرِ محنت سندھ سعید غنی کے جسم میں بھی دوسری بار کورونا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ محنت سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں پچھلے کچھ روز سے طبیعت کی ناسازی محسوس کر رہا ہوں۔ 4روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ وائرس کی معمولی علامات کے علاوہ طبیعت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔