غیر قانونی سائن بورڈ لگانے کا الزام، میونسپل کمشنر اختر شیخ کومعطل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر قانونی سائن بورڈ لگانے کا الزام، میونسپل کمشنر اختر شیخ کومعطل کردیا گیا
غیر قانونی سائن بورڈ لگانے کا الزام، میونسپل کمشنر اختر شیخ کومعطل کردیا گیا

کراچی: کرپشن اور غیر قانونی و بے ہنگم سائن بورڈ لگانے کی غیر قانونی اجازت دینے کے الزامات پرحکومت سندھ محکمہ بلدیات نے بااثر افسر میونسپل کمشنر اختر شیخ کو معطل کر کے عہدے سے ہٹادیا۔

گریڈ 19کے افسراختر علی شیخ کومیونسپل کمشنرضلع جنوبی کے عہدے پر براجمان تھے۔اخترعلی شیخ کوبورڈ آف لوکل گورنمنٹ میں رپورٹ کرنیکی ہدایت دی گئی ہے۔

اخترعلی شیخ چند ماہ قبل بلدیہ شرقی میں میونسپل کمشنر تعینات تھے،اور نیب کے ہاتھوں گرفتار سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کے قریبی رشتہ دارہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تیز ہواؤں کے چلنے کے دوران ایک سائن بورڈ کا آہنی حصہ موٹر سائیکل سوار شہری پر گرا تھا،جس سے وہ شدید ذخمی ہو گیا تھا اور اس کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر شیخ کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ بھی یہ ہی ہے کہ وہ بے ہنگم سائن بورڈ کے اجازت نامے جاری کروانے اور غیر اعلانیہ اجازت دینے میں ملوث رہے ہیں۔

جبکہ اس حوالے سے میڈیا کی خبروں کی زینت بھی بنتے رہے ہیں، ان پر اینٹی کرپشن ایسٹ میں بھی انکوائری جاری تھی تاہم اس دوران ان کا تبادلہ ہو گیا اور انہیں میونسپل کمشنر ساوتھ تعینات کر دیا گیا۔

Related Posts