ملتانی خاتون کی پاک فضائیہ کے افسر کو بلیک میل کرنے کوشش؛ پائلٹ کے چونکا دینے والے انکشاف

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ پاکستان ڈیفنس)

پاکستان فضائیہ کے ایک افسر نے خاتون کی جانب سے مبینہ بلیک میلنگ، دھمکیوں اور جھوٹے الزامات کی بنیاد پر تھانہ صدر میانوالی میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پائلٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شادی سے انکار کرنے پر خاتون انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 232/25 کے تحت درج کیا گیا ہے جو مختلف دفعات — 419، 420، 500، 506، اور 211 پاکستان پینل کوڈ کے تحت اور ٹیلی گراف ایکٹ 1985 کی دفعہ 25-ڈی میں شامل ہے۔ متاثرہ پائلٹ کا تعلق ایم ایم عالم ائیر بیس میانوالی سے ہے جبکہ مبینہ خاتون کا تعلق تحصیل ڈیرہ غازی خان کے علاقے چاہ حمیدوالا، گڈائی شمالی سے بتایا جا رہا ہے۔

پائلٹ نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان کی خاتون سے پہلی بار سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی جہاں وہ مس رافیہ کے نام سے متعارف ہوئیں اور دعویٰ کیا کہ وہ ملتان میں مقیم ہیں۔ دونوں کے درمیان کچھ وقت رابطہ رہا اور خاتون نے اپنی زندگی کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے شادی کی خواہش ظاہر کی۔

شکایت کنندہ کے مطابق وہ 24 اپریل 2025 کو ملتان میں اس خاتون سے ملاقات کے لیے پہنچے، جہاں انکشاف ہوا کہ مس رافیہ کا اصل نام کچھ اور ہے اور وہ جعلی پروفائل سے بات چیت کر رہی تھیں۔ اس ملاقات کے بعد پائلٹ نے خاتون سے تمام رابطے ختم کر دیئے۔

پائلٹ کا الزام ہے کہ خاتون نے انکار پر انہیں مسلسل کالز اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ وہ مبینہ طور پر کہہ رہی تھیں کہ اگر شادی نہ کی گئی تو وہ ان پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگائیں گی۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات میں ملوث رہی ہیں۔

پائلٹ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ خاتون کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

Related Posts