ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پُر اعتماد ہے، ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے جائیں گے۔
محمد یوسف کا ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اگر امام الحق کی وکٹ نہ گرتی تو میچ میں ہماری پوزیشن زیادہ مستحکم ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری بولنگ کم تجربہ کار ہے اور بہت کم میچ کھیلے ہوئے ہے۔پچ وہ ہونی چاہیے جس میں رزلٹ نکلے، اس طرح کے میچ میں مزہ آتا ہے، پوری دنیا میں ہوم ایڈوانٹیج دیکھ کر پچ بنائی جاتی ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹ تیز ہونے سے پلیئرز ٹیسٹ میں بھی تیز کھیل رہے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم ہماری ٹیم کے مقابلے میں زیادہ تجربہ کار ہے، وائٹ بال کرکٹ بہت زیادہ ہو چکی ہے اس لیے ٹیسٹ کرکٹ بھی تیز ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ملتان ٹیسٹ، پاکستان کو جیتنے کیلئے 157 رنز، انگلینڈ کو چھ وکٹ درکار
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہمارا رن ریٹ ٹھیک چل رہا ہے اٹیک بھی کیا ہے ہمارے بلے بازوں نے، دو دن پڑے ہیں ڈیفنسیو ہونے کا سوال پیدا نہیں ہوتا ہے میچ جیتنے کے لیے جائیں گے۔