پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے فلسطینی بچوں کیلئے اہم قدم اٹھا کر سب کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے فلسطینی بچوں کے حوالے سے ایک قابل تحسین اقدام کرکے سب کے دل جیت لیے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملتان سلطانز نے اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا تھاکہ ملتان سلطانز میں ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

 علی ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سیزن میں فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے، اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کیلئے عطیہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے، وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے برابر کے پابند ہیں، یہ ایک بہت بڑی کوشش میں ایک چھوٹا قدم ہے اور ہمیں اسے یہاں سے شروع کرنے پر فخر ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے بھی فلسطین کے بچوں کی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی۔

Related Posts