پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، قلندرز کے فخر زمان نے 37 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق 3 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی محمد نواز ایچ بی ایل پی ایس ایل سے باہر

کامران غلام نے 38 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے 29 گیندوں پر 43 رنز اسکور کیے۔ فل سالٹ 13 گیندوں پر 26 رنز بنا سکے اور راشد خان کے ہمراہ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ کے اختتام تک قلندرز کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

دوسری جانب ملتان سلطان کا کوئی بھی بالر ایک سے زیادہ وکٹ نہ لے سکا۔ انور علی، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی اور عمران طاہر نے قلندرز کے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 20 اوورز کے اختتام تک قلندرز نے 182 رنز بنائے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اہم میچ میں  ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے مابین میچ سے قبل ٹاس ہوا۔ 

شاہین آفریدی آج کھیلے جارہے سپر لیگ 7 کے میچ میں لاہور قلندرز جبکہ محمد رضوان ملتان سلطانز کی قیادت کر رہے ہیں۔ملتان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کیلئے تیار ہوگئی۔

Related Posts