اسلام آباد: محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یومِ عاشورہ 9 اگست کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی اور یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔
جسٹس طارق مسعود نے چیف جسٹس کے رویے کو غیر جمہوری عمل قرار دیدیا