فاطمہ جناح کو غدار کہنے والے ہمیں کہاں بخشیں گے، محمد زبیر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Capt Safdar's arrest an act of state terrorism: Muhammad Zubair

کراچی : سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مجھے نوازشریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے ، تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف اور مقبول لیڈر مریم نواز کی ترجمانی ایک اعزاز ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روزانہ تین چار پریس کانفرنس کی جاتی ہیں ،میاں صاحب کی اے پی سی میں تقریر کے بعد ہلچل مچ گئی ۔

میاں صاحب نے وہ باتیں کی جو عوام سننا چاہتے تھے ،پاکستان میں بڑی جدوجہد کا آغاز ہوچکا ہے ،ہمیں اندازہ تھا کہ عمران خان اور وزیر مشیر و ترجمان پریشان ہونگے ،مگر ان کی ٹانگیں کانپیں گی اس کا اندازہ نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران مختلف مہنگائی کی رپورٹس آئیں اس پر یہ بات نہیں کرتے،وزیر اعظم کے ترجمانوں نے دعویٰ کیا کہ دس گیارہ بھارتی افراد نے مریم نواز سے ملاقات کی،یہ بتائیں کہ دس گیارہ بھارتی ملک میں کھلے عام کر کیا رہے ہیں ۔

محمد زبیر نے کہا کہ ان بھارتیوں کو ویزہ کس نے دیا اور شہباز گل کو کس نے بتایا ،بتائیں یہ کون بھارتی ہیں ان کو ویزہ کس نے دیا کلیئرنس کس نے دی، بھارتی انڈر کور ایجنٹ دندناتے پھر رہے ہیں اور ان کو پتا ہی نہیں ۔

مریم نواز سولہ اکتوبر کو گجرانوالہ میں جلسہ کرینگی جو حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا ،حکومتی ترجمان یہ ساری باتیں عمران خان کے کہنے پر کررہے ہیں ،ان الزامات کے خلاف ہم قانونی کارروائی کرسکتے مگر یہ عدالتی نوٹس ملنے کے باوجود جاتے نہیں کیونکہ یہ لاڈلے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مفرور تھا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا ماس ملک میں دو معیار نہیں ہوسکتے ،آج بھی لاہور میں سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں شریک افراد پر مقدمہ قائم کردیا گیا،طلال چوہدری اسپتال میں تھا اس پر بھی مقدمہ کردیا گیا۔

محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے اصل مسائل پر یہ گفتگو نہیں کرتے ،مریم نواز نہتی خاتون ہیں اوروزیر اعظم و دیگر ذاتیات پر حملے کرتے ہیں ،کچھ عرصہ قبل غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا سلسلہ بند ہوگیا تھا مگر جہاں قائد اعظم کی بہن کو غدرا کہا گیا تو ہمیں کیا بخشیں گے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ ہمیں الیکشن اور ان کے دھرنے پر تحفظات ہیں مگر غداری کے الزامات نہیں لگائے ،نواز شریف نے ملک کی اتنی خدمت کی ہے کہ انہیں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،میاں صاحب پر تین انڈینز سے ملنے کا الزام عائد کیا گیا یہ الزام بالکل جھوٹ ہے جس کے ساتھ ملک کی عوام ہو اسے انڈینز کی کیا ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا کسی جنرل ،بیوروکریٹ یاصحافی کو عزیز ہے اتنا ہی ہمیں عزیز ہے،پہلے نیب نے رقم بھارت منتقل کرنے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا ،مگر کہاں گئی وہ تحقیقات کہاں گیا وہ الزام۔

محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف نے فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی ،صرف آئین کے مطابق اداروں کی حدود کی بات کی ،آج ہم اداروں کی حدود کی بات نہیں کرینگے تو بہت دیر ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: تمہیں جتنی لاشیں گرانی ہیں گراؤ ہم صوبہ لیکر رہیں گے، خالد مقبول صدیقی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فوج کے خلاف بہت بیانات ہیں ، عمران خان نے بھارت میں بیٹھ کر کہا کہ ہماری فوج بمباری کرتی ہے،ہماری فوج نے طالبان کو تربیت دی ،شیخ مجیب نے فوج کے خلاف اتنا کچھ نہیں کہا جتنا عمران خان نے کہا ہے۔

Related Posts