تلک کیوں نہیں لگوائی؟ بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پر ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ہوٹل میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہوٹل کے دروازے پر بھارتی کھلاڑیوں کا استقبال ہندوؤں کا روایتی تلک لگا کر کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیم کے دو مسلمان کھلاڑی محمد سراج اور عمران ملک سمیت کچھ دیگر ہندو کھلاڑی بغیر تلک لگوائے گزر گئے تاہم ہندوؤں انتہاپسندوں نے مسلمان کھلاڑیوں کیخلاف مہم شروع کردی۔

ہندو انتہا پسند صارف نے ٹوئٹ میں کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو تلک لگوانا چاہیے تھے وہ بھارت کے کھلاڑی ہیں پاکستان کے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نجم سیٹھی نے پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے اور پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا جبکہ کچھ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ بھی مسلمانوں کی کسی تقریب میں ٹوپی نہیں پہنتے تو کیا ان پر بھی تنقید کی جائے۔

Related Posts