ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا کی اچھی بالنگ کے باعث تیزی سے رنز نہیں ہوئے۔محمد رضوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا کی اچھی بالنگ کے باعث تیزی سے رنز نہیں ہوئے۔محمد رضوان
ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا کی اچھی بالنگ کے باعث تیزی سے رنز نہیں ہوئے۔محمد رضوان

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد رضوان نے مخالف ٹیم کی اچھی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمیبیا کی اچھی بالنگ کے باعث قومی ٹیم تیزی سے اسکور نہیں کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز نمیبیا کو 45 رنز کے فرق سے شکست دے دی۔ میچ میں 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے محمد رضوان نے کہا کہ میں اور بابر اعظم ایک دوسرے کو لے کر چلتے ہیں، شروع میں نمیبیا کی اچھی بالنگ کے باعث تیز رنز نہیں بن سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ

نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم پاکستان ٹیم پر لگایا گیا غیر مستقل مزاجی کا داغ مل جل کر دور کردیں گے۔ پاکستان میں اچھی چیزیں ہورہی ہیں اور کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ جاری ہے۔ سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر خوش ہوں، کرس گیل کے 4رنز کی دوری ختم کرینگے۔

نمیبیا کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان نے گزشتہ روز کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے جنہیں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے اور 10بار50 سے زائد اسکور کرنیوالا پاکستانی قرار دیا جارہا ہے۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1000رنز بنانے والوں کی بہترین اوریج میں رضوان پہلے نمبر پر آگئے۔ 

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نمیبیا کے خلاف ٹی 20 میچ میں فتح اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے میچ جیتنے کے بعد اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

 

Related Posts