محمد حفیظ کا کورونا کا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا، چغتائی لیب کی رپورٹ پر سوال اٹھنے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Muhammad Hafeez once again tests positive for COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کورونا وائرس کے حوالے سے تیسرا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چغتائی لیب کی رپورٹ مستردکردی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ کا منگل کو شوکت خانم سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ کرکٹر نے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا بدھ کو چغتائی لیب سے ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چغتائی لیب کی مشکوک رپورٹ کے بعد کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں محمد حفیظ کی رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی ہے۔

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کروائے تھے جن میں 10 کھلاڑیوں شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، کاشف بھٹی، عمران خان، وہاب ریاض، حیدر علی،محمد حسنین ،حارث رؤف اور محمد حفیظ کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی تھاجبکہ پی سی بی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ سے قبل کورونا سے مقابلہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آؤٹ

محمد حفیظ کی ٹیسٹ رپورٹ دوبارہ مثبت آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ مشکوک رپورٹس کے اجراء پرچغتائی لیب کی ساکھ پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

Related Posts