پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ جو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع دُنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے مشن کی سربراہی کر رہے تھے، گزشتہ روز سے ٹیم سمیت لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن ٹیم کی واپسی میں طویل تاخیر کے باعث شروع ہوا۔ علی سدپارہ کو ٹیم سمیت رات 2 بجے کیمپ پہنچنا تھا تاہم وہ گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔
کوہ پیما علی سد پارہ مقررہ وقت کے 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود کیمپ تھری تک نہیں پہنچ سکے، جن سے مواصلاتی رابطہ تاحال منقطع ہے۔ سرچ آپریشن کیلئے پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹرز نے آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کا دوسرا بڑا پہاڑ کے ٹو سر کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ محمد علی سدپارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے اپنے بیٹے ساجد سدپارہ اور آئس لینڈ کے کوہ پیما جان سنوری کے ساتھ مل کر جمعہ کے دن دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا۔
مزید پڑھیں: محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے