جہلم: معروف عالم دین مفتی طارق مسعود کے مناظرے کیلئے جہلم پہنچتے ہی انجینئر محمد علی مرزا روپوش ہوگئے،مفتی طارق مسعود نے دوبارہ جہلم آنے کا اعلان کردیا۔
مفتی طارق مسعود کاکہنا ہے کہ میں طویل سفر طے کرکے کراچی سے جہلم انجینئر محمد علی مرزاسے مناظرے کیلئے آیا لیکن دو روز کے انتظار کے باوجود انجینئر محمد علی مرزاکی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا جہلم آنے کا مقصد انجینئر محمد علی مرزاکی غلط فہمیاں دور کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ اور بھی لوگ غلط تشریحات کرتے ہوں لیکن انجینئر محمد علی مرزاکی تشریحات کے ساتھ ساتھ لب ولجہ بھی تکبرانہ اور انتہائی نامناسب ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:مفتی طارق مسعود ،انجینئر محمد علی مرزا سے مناظرے کے لیے جہلم پہنچ گئے