راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی کے ملزم مفتی شاہ نواز کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی کے ملزم مفتی شاہ نواز کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی
راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی کے ملزم مفتی شاہ نواز کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پیر ودھائی کے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کے ملزم سے تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی سیشن کورٹ نے پیر ودھائی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کے کیس میں تفتیشی افسر کو ملزم سے تفتیش سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم مفتی شاہ نواز کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے ملزم مفتی شاہ نوازکی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی۔

عدالت نے قرار دیاکہ یہ ایک سنگین جرم ہے جس کی تفتیش صرف جے آئی ٹی کرسکتی ہے۔ دوسری جانب تفتیشی ٹیم کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کی درخواست مسترد نہیں ہوئی عدالت نے صرف نمٹائی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبہ سے زیادتی کے مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز نے ضلعی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 30 اگست تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

تاہم بعد میں پولیس نے ملزم کو اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے مزاحمت کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اراکین پارلیمان 60 روز میں حلف لینے کے پابند ہوں گے، آرڈیننس منظور

Related Posts