کامک اسٹوڈیو کی سپر ہیرو مس مارول کے کردار کا خاتمہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی پبلشر مارول کامکس نے آئندہ شائع ہونے والی سیریز سے مسلمان سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار ختم کر دیا ہے جس کے بعد مداح سوشل میڈیا پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق والٹ ڈزنی کمپنی کی ملکیت پبلشر مارول کامکس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  میگزین “Amazing Spider-Man #26”  میں 50 سال میں سب سے زیادہ چونکا دینے والا انکشاف ہو گا۔

یہ تازہ شمارہ 31 مئی کو کامک بُک سٹورز پر پیش کیا جائے گا تاہم آن لائن پر اس انکشاف کی مارول کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

کمالہ خان کا کردار میگزین کی ایڈیٹر ثنا امانت، سٹیفن ویکر مصنف جی ولو ولسن اور کرداروں میں شامل  ایڈرین الفونا اور جیمی میک کیلوی کے ذریعہ تخلیق کیا گیا تھا۔

اس کردار نے پہلی بار 2014 میں کیپٹن مارول کے نام سے عالمی طور پر اپنے مداحوں میں شہرت حاصل کی تھی تب سے مس مارول ایک برانڈ بن گئی تھی۔

مارول سنیماٹک یونیورس ٹی وی سیریز میں پاکستان نژاد کینڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے مس مارول کے طور پر اداکاری کی ہے۔

Related Posts