کراچی: سی ٹی ڈی سندھ کی وفاقی حساس ادارے کی مدد سے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑی کارروائی۔ایم کیو ایم لندن کی طرف سے دہشت گردی گردی کے لئے اندرون سندھ بنایا جانے والا نیٹ ورک بے نقاب،کارروائی کے دوران انڈیا کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ 3 دہشت گرد گرفتار۔
دہشت گردوں سے جدید ترین اسلحہ و ہینڈ گرنیڈ برآمد،گرفتار دہشت گردوں میں نعیم احمد،عمران احمد اور علیم الدین شامل ہیں، گرفتار دہشت گرد نعیم ایم کیو ایم لندن حیدرآباد کا سینئر ترین کارکن اور سندھ آرگنا ئزنگ کمیٹی کا جوائنٹ انچارج ہے۔
عمران احمد متحدہ قومی موومنٹ لندن کا سینئر کارکن اور سابق سیکٹر انچارج ہے،علیم الدین اے پی ایم ایس او کا سینئر ترین کارکن ہے،نعیم احمد اور علیم الدین بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ بھی ہیں۔
نعیم احمد نے بیرون ملک اعلیٰ قیادت کے حکم پر 6 دہشت گردوں کا گروپ تشکیل دیا،گروپ میں دہشت گردی اور مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے راء سے عسکری تربیت یافتہ دہشت گردوں کو شامل کیا۔
ساوتھ افریقہ سے ہدایت ملی تھی کہ دہشت گردی اور مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے اندرون ملک سے نیٹ ورک چلایا جائے،دہشت گردوں کا انکشاف۔گرفتار دہشت گرد گھناؤنے منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے برآمد اسلحہ حیدرآباد سے کراچی لائے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد،جلاؤ گھیراؤ،ٹارگٹ کلنگ،پولیس موبائلوں اور بم حملوں سمیت سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں،تینوں دہشت گرد مختلف سنگین جرائم میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔