انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا کردار اہم ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا کردار اہم ہے، وزیراعظم
انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا کردار اہم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں تمام ادارے آزاد ہیں۔

مردم شماری کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

ایم کیو ایم کے وفد نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں مل کر سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں.وفد نے وفاقی حکومت کے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سیّد امین الحق، خالد مقبول صدیقی، سینیٹر فیصل سبزواری اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

Related Posts