اسمبلی میں حکومتی رکن کے عمران خان کو منشیات فروش کہنے پر شور شرابہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو منشیات فروش
(فوٹو: جی این این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن کے عمران خان کو منشیات فروش کہنے پر شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حج کے دوران شدید گرمی کے باعث انتقال کر جانے والے عازمین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے رانا آفتاب کے نقطہ اعتراض کو تحریکِ استحقاق میں تبدیل کرکے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔

صوبائی حکومت کے رکن یامین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بطور قیدی نمبر 804 منشیات فروش کہا تو ایوان میں شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ صوبائی وزیر مجتبیٰ الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کو 9مئی کے کرتوتوں کی سزا ملی، ہم نے جیل نہیں بھجوایا۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تک عمران خان معافی نہ مانگیں یا باہر نہیں آئیں، اس وقت تک یہ سب چلتا رہے گا۔ اب بھی وقت ہے کہ عمران خان معافی مانگیں۔ اس دوران صوبائی بجٹ پر اراکین کے درمیان بحث و تمحیص اور اظہارِ خیال کا تبادلہ بھی ہوا۔

اپوزشین کے رکن رانا اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پولیس کے چھاپوں سے بچنے کیلئے اپنے ساتھ خواجہ سراؤں کو رکھ لیں، جس پر ایوان میں قہقہے لگائے گئے۔ پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان نے تحریکِ انصاف کے رکن شاہد جاوید کو مریم نواز کی ذات کو نشانہ بنانے سے روک دیا۔

Related Posts