معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ملک کے مشہورومعروف فنکاروں کی طرح نامورعالمِ دین مولانا طارق جمیل بھی ذاتی جم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھے گئے، مذہبی اسکالر کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام کے مختلف تبصرے جاری ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر مولانا طارق جمیل کی ویڈیو میں انہیں عوام کو فٹنس کا سبق پڑھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مبلغِ اسلام اپنے ذاتی جم ٹرینر کے ہمراہ ورزش میں مصروف نظر آئے۔ 

جم ٹرینر محمد شوذب کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے ذاتی جم میں معمول کے مطابق ورزش کررہے تھے جو ان کی ذاتی رہائش گاہ میں واقع ہے جبکہ مولانا اپنا زیادہ تر وقت فیصل آباد اور کراچی میں گزارتے ہیں۔

فٹنس کوچ محمد شوذب نے کہا کہ میں ورزش کے دوران معروف مبلغِ اسلام کی مدد کر رہا تھا جبکہ میں مولانا طارق جمیل کے علاوہ ان کے بیٹے سمیت دیگر اہلِ خانہ کی بھی ورزش کے دوران معاونت کرتا ہوں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کا فٹنس پر توجہ دینا بھی اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے۔ دینِ اسلام نے صحت کو دنیا کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل نے  ’ایم ٹی جے‘ کے نام سے فیشن برانڈ شروع کردی

Related Posts