اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے رکنِ اسمبلی و چیئرمین انسدادِ منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا ہے کہ مچھلی کو شراب میں ڈال دینے کے بعد شراب حلال ہوجاتی ہے، اسے پینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین انسداد منشیات کمیٹی اور جے یو آئی کے رکنِ قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے معروف صحافی اعزاز سید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شراب میں مچھلی ڈالنے سے وہ شراب نہیں رہتی کیونکہ اس سے شراب سرکے میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو طلب کرلیا
دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔فواد چوہدری
چیئرمین انسدادِ منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ سرکہ پینا اسلامی شریعت کے مطابق جائز ہے۔ اعزاز سید نے سوال کیا کہ شراب کو جائز بنانے کیلئے اور کیا چیز ڈالی جاسکتی ہے؟ رکنِ اسمبلی نے کہا کہ یہ پورا سسٹم ہے، اسے دیکھنے کیلئے کسی وقت مدرسے میں آئیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=dyjVXsqe_Fg
رکنِ قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اس حق میں ہیں کہ شراب کو جائز یا حلال قرار دیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات مثال دینے کی غرض سے کمیٹی میں کہی تھی۔ زیر بحث موضوع یہ تھا کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑ چکے ہیں، اس کا پیچھا چھوڑیں۔
مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ میں نے کمیٹی والوں سے کہا کہ اللہ نے جو چیز حرام قرار دے دی، ہم مولوی لوگ اسے حلال کرنے کا حق نہیں رکھتے۔ کوئی حکمتِ عملی بنائیں اور علمائے کرام سے شرعی رائے لے لیں۔ اس پر میں نے شراب کے پیالے میں مچھلی ڈالنے کی مثال دی۔
انہوں نے کہا کہ اگر مچھلی کو شراب کے پیالے میں ڈال دیا جائے تو شراب، شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن کر جائز اور حلال ہوجائے گی۔ لوگ منشیات کے خلاف زبانی باتیں کرتے ہیں، عملی کام نہیں ہوتا۔ نوجوان نسل میں منشیات پھیل رہی ہے جو خاموش دہشت گردی ہے۔ ہمیں آواز اٹھانی چاہئے۔