مولانا فضل الرحمٰن نے پاک چین دوستی پر سوالات اٹھا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمٰن
(فوٹو: سیاست پی کے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاک چین دوستی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا جو دورہ کیا ہے وہ سفارتی لحاظ سے کامیاب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا اور سفارتی لحاظ سے کامیاب ہو کر نہیں آئے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ چین کے مہمانوں نے جواب دیا کہ پاکستان میں عدم استحکام ہے، چین سے آئے ہوئے مہمان نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے حالات درست نہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے اعلان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ آپریشن کے ذریعے چین کی بات پوری کی جائے گی، اس پر اسٹیبلشمنٹ کامؤقف واضح نہیں ہے۔

قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت بجٹ کو عوام دوست سمجھتی ہے مگر ملک کا کباڑہ ہوچکا۔ اقلیت حکومت میں ہے اور پیپلز پارٹی اس میں شامل نہیں۔

آج سے ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی کابینہ آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے چکی ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے علاوہ پی ٹی آئی، جماعتِ اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے آپریشن کی منظوری کو پارلیمنٹ سے مشروط کیا ہے۔

Related Posts