موٹر وے پولیس نے لاہور سے چوری کی گئی گاڑی پکڑلی، ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر وے پولیس کی کارروائی، لاہور سے چوری کی گئی گاڑی پکڑی گئی، ملزمان گرفتار
موٹر وے پولیس کی کارروائی، لاہور سے چوری کی گئی گاڑی پکڑی گئی، ملزمان گرفتار

موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے چوری ہونے والی سفید رنگ کی گاڑی پکڑ لی ہے جبکہ گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے گاڑی نمبر ایل ای ڈی 1985 چوری ہوئی جس کا ماڈل 2011ء چوری ہونے پر موٹر وے پولیس سے ناکہ بندی کروائی گئی۔

بعد ازاں موٹروے پر لاہور کے قریب موٹر وے پولیس کے افسران نے مذکورہ گاڑی ٹریس کرلی  اور گاڑی لے جانے والے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔

گاڑی چوری کرکے لے جانے والے  ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے رفتار تیز کر لی اور گاڑی بھگا کر لے گئے جس پر موٹر وے پولیس حرکت میں آ گئی۔ 

 پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور کامیابی سے گاڑی کو روک کر گاڑی لے جانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

فیاض علی اور نور خان نامی ملزمان پشاور کے رہائشی ہیں جنہیں گرفتار کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لیے موٹر وے پولیس نے انہیں متعلقہ مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

Related Posts