موٹر وے زیادتی کیس، عدالت نے مرکزی ملزم عابد کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں آج پیش کیا جائے گا
موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں آج پیش کیا جائے گا

لاہور میں موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ، ملزم کو جرم کے 33 روز بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم  گزشتہ روز گرفتار ہوا، ملزم پولیس سے 1 ماہ سے زائد عرصے تک روپوش رہا جس کے بعد ملزم عابد کو سی آئی اے کے  تفتیشی سینٹر ، ماڈل ٹاؤن لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

آج موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کرکے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔ اے ٹی سی کورٹ لاہور میں معزز جج نے ریمانڈ کی استدعا منظور کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب پولیس کو بڑ ی کامیابی مل گئی، موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ، اس کے بعد پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد لاہور لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی کامیابی،موٹر وے زیادتی کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار

Related Posts