ماؤں کی اسمارٹ فون سے زیادہ دوستی بچوں پر کیا اثرات ڈالتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمارٹ فون سے زیادہ دوستی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماؤں کی اسمارٹ فون سے زیادہ دوستی بچوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے، امریکی محققین کا ماننا ہے کہ مائیں اسمارٹ فون کے باعث بچوں سے معمول سے کم بات چیت کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جو مائیں اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال کرتی پائی گئی ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ ایسی مائیں بچوں کی بولنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اسمارٹ فون کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے والی مائیں بچوں سے 16فیصد کم بات کرتی ہیں۔

موبائل فون پر معمول سے زائد وقت گزارنا بچوں کیلئے الجھن کا باعث ہوتا ہے۔ جب بچہ یہ دیکھتا ہے کہ اس سے زیادہ توجہ اسمارٹ فون کو دی جارہی ہے تو وہ دلچسپی سے اسمارٹ فون کو دیکھتا ہے۔ اگر مائیں فون کو ہاتھ لگانے دیں یا نہ لگانے دیں، دونوں ہی فیصلے غلط ثابت ہوتے ہیں۔

کیونکہ اگر بچہ فون کے قریب جاتا ہے تو ماں باپ سے ویسے ہی دور ہوجاتا ہے اور اگر ماں خود تو فون کے قریب ہو اور بچے کو دور کردے تو بچہ اس سے ایسا منفی تاثر لیتا ہے جس کا تدارک ممکن نہیں۔ محققین نے ہدایت کی کہ نئے والدین اپنے بچوں کی بات چیت پر فون کے منفی اثرات کا مطالعہ کریں۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس میں سرکردہ محقق میری میکلسن کا کہنا ہے کہ نئے والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کی ضروریات بر وقت پوری کریں۔ جب مائیں فون پر زیادہ وقت گزاریں تو شیر خوار بچوں کی مسلسل اور ذمہ دارانہ نگہداشت مشکل ہوجاتی ہے۔

Related Posts