سیالکوٹ میں ماں نے گھریلو تنازع پر 3 بچوں کو زہر دیدیا، بیٹی ہلاک، دو بیٹوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mother poisons her three children following domestic dispute in Sialkot
(Representational Image)

سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں ایک ماں نے گھریلو تنازع کے بعد اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا جس کے نتیجے میں سات سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو بیٹے شدید حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متاثرہ بچی کی شناخت ام عمارہ کے نام سے ہوئی جو زہر کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکی، جبکہ نو سالہ محمد غازی اور تین سالہ محمد حمزہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کی ماں سدرہ محسن کا اپنے شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا، جو بیرون ملک مقیم ہے۔ اسی جھگڑے کے بعد خاتون نے بچوں کو زہر دے دیا اور خود فرار ہوگئی۔ پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

چند روز قبل اسی طرح کا ایک اور افسوسناک واقعہ پاکپتن کے محلہ گلزار آباد میں پیش آیا تھا، جہاں ایک کم عمر لڑکے نے اپنی ماں کو محض اس وجہ سے قتل کر دیا کہ وہ اسے عید کے لیے نئے کپڑے نہیں دلوا سکی تھی۔

پینتیس سالہ صبیحہ جو گھر پر سلائی کا کام کرتی تھیں، اپنے مزدور شوہر عبد الستار کے ساتھ مل کر گھر کی کفالت کرتی تھیں۔

عبدالستار کے مطابق ان کا بیٹا عبداللہ بار بار ماں سے نئے کپڑوں کے لیے رقم مانگ رہا تھا لیکن صبیحہ نے اسے تسلی دی کہ جیسے ہی گاہکوں کی ادائیگیاں ملیں گی، وہ کپڑے خرید دیں گی۔

حادثے کے روز جب صبیحہ نے دوبارہ انکار کیا تو عبداللہ طیش میں آکر قینچی سے ماں کے پیٹ میں وار کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے صبیحہ کو اسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پاکپتن سٹی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا اور عبداللہ کو حراست میں لے لیا تاہم کم عمری کے باعث اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

Related Posts