خرم شیر زمان کی والدہ کا انتقال، مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
خرم شیر زمان کی والدہ کا انتقال، مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس
خرم شیر زمان کی والدہ کا انتقال، مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کر گئیں جس پر مشہورومعروف مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور وزراء نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کرگئے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال، وزیراعظم سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں خرم شیر زمان کے ساتھ ہیں، انہوں نے رکنِ سندھ اسمبلی کی والدہ کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

معروف مذہبی رہنما و عالمِ دین حاجی عبدالحبیب عطاری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔ رکنِ سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما اس موقعے پر موجود تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ نے بھی خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں خرم شیر زمان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ یہ خبر افسوسناک ہے۔ 

Related Posts