غیرت کے نام پر5بچوں کی ماں کوبے دردی سے قتل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑی عمر کے شخض سے شادی کرنے سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا گیا
بڑی عمر کے شخض سے شادی کرنے سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا گیا

جیکب آباد:افسوس ناک واقعے میں غیرت کے نام پر5بچوں کی ماں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے قریب مبارکپور تھانہ کی حدود گاؤں حرمت کیھر میں 5 بچوں کی ماں 35 سالہ مسمات سبھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو اس کے سوتیلے بیٹے، شوہر اور دیوروں نے ملکر غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، حدود کی پولیس نے خاتون کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی ہے۔

قتل ہونے والی خاتون کی والدہ مسمات رانی کیھر نے کہا کہ میری بیٹی پر اس کا شوہر، دیور اور سوتیلے بیٹے تشدد کرتے تھے میری بیٹی پر کاری کارو کا الزام بے بنیاد ہے۔

مزید پڑھیں: شادی سے انکار پر لڑکے نے اپنی نو عمر کزن کو قتل کردیا

انہوں نے آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ملوث قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے۔

Related Posts