کراچی، سرجانی ٹاؤن میں کرنٹ لگنےسے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five cops martyred as police mobile overturns in Hub

شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں موجود پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7ڈی میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تاہم ماں اور بیٹی کو بچایا نہ جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 3 گھنٹوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق

کرنٹ لگنے سے جاں بحق ماں کی شناخت مہک جبکہ بیٹی کی فاطمہ کے نام سے کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں کو گھر میں موجود پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا جس سے موقعے پر ہی دونوں خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

دونوں خواتین کے انتقال پر سرجانی ٹاؤن کے متعلقہ علاقے میں فضا سوگوار ہے۔ ماں اور بیٹی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے انتقال کی تصدیق کردی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں 3 گھنٹوں کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات سامنے آئے تھے جن کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ برس اگست کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں رات  سے ہی وقفے سے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ منگھوپیر کے علاقے میں نورانی ہوٹل کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

Related Posts