قصور میں فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قصور میں فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
قصور میں فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ماں، بیٹی اور دیگر 2 افراد سمیت 4شہری جاں بحق ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان نے قصور کے گاؤں ستوکی میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مان اور بیٹی سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈی پی او صہیب اشرف نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 50 دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

ناظم جوکھیو قتل کیس، رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس عدالت میں پیش

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ ڈی پی او نے 4افراد کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔ وجہِ قتل کے متعلق قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی اور واقعے کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ 

 

Related Posts