فیفاورلڈکپ: مراکش پرتگال کو کوارٹر فائنل میں شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فیفاورلڈکپ: مراکش پرتگال کو کوارٹر فائنل میں شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فیفاورلڈکپ: مراکش پرتگال کو کوارٹر فائنل میں شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قطر: فیفاورلڈکپ 2022کا کوارٹر فائنل الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل رسائی حاصل کرلی۔

کوارٹر فائنل میچ جوکہ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔اس موقع پر مراکش کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔

مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں گول کردیا گیا تھا، جسے برابر کرنے کے لئے پرتگال کی ٹیم نے بہت زور لگایا مگر کامیاب نہ ہوسکی۔

مراکش کے گول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے میں مدد فراہم کی۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، ہم جنسیت کے حامی امریکی اسپورٹس صحافی میچ کے دوران انتقال کرگئے

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022میں بڑے بڑے اپ سیٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں،مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔

Related Posts