فلسطینیوں کے قتل عام میں مراکش بھی اسرائیل کا سہولت کار بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اس وقت جبکہ دنیا کے بیشتر غیر مسلم ممالک کھل کر اسرائیل کے خلاف سامنے آئے ہیں، وہاں مسلم اور عرب حکمران نہ صرف خاموش تماشائی ہیں بلکہ ایک عرب ملک نے بے حمیتی اور بے ضمیری کا بدترین ثبوت دیتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام میں سہولت کاری کا شرمناک کردار ادا کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق غزہ حارحیت کے آغاز سے امریکہ نے اسرائیل میں اسلحے کا انبار لگا دیا ہے۔ حد یہ ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں امریکا اسرائیل کو دو سال کا اسلحہ فراہم کر چکا ہے۔
اور یہ بھاری اسلحہ امریکا بحری راستے سے غزہ پہنچا رہا ہے۔ اس مقصد کیلئے امریکہ نے دو نئےLanding Craft اسرائیل کیلئے تعمیر کئے ہیں۔
حال میں ہی سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی اسلحہ کی کھیپ لیکر ایک جہاز کوممیوت INS Komemiyutامریکہ سے اسرائیل روانہ ہوا۔ جہاز کو ایندھن اور عملے کیلئے کسی بندرگاہ پر رکنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسپین نے اس جہاز کو اپنی بندرگاہ پر رکنے کی اجازت دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ غزہ کے خلاف جارحیت میں تعاون نہیں کرسکتا۔
برطانوی کالونی جبرالٹر نے بھی معذرت کرلی، لیکن عرب اور مسلم ملک مراکش نے نہ صرف اجازت دے دی بلکہ طنجہ کی بندرگاہ پر جہاز میں ایندھن بھرنے کے ساتھ عملے کی “عرب روایات” کے مطابق بھرپور تواضع بھی کی گئی اور استقبال بھی۔

Related Posts