اورنگی گلشن ضیاء میں 3 روز سے جاری آپریشن میں 130 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

More than 130 illegal structures demolished in Orangi Gulshan-e-Zia

کراچی: سابق ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کے عہدے سے ہٹتے ہی قبضہ مافیا کی شامت آگئی،علاقہ پولیس بھی تعاون کر نے لگی ،اورنگی کے علاقے گلشن ضیاء میں 3 روز سے جاری آپریشن میں 130 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

بھاری مشینری اور علاقہ پولیس کی مدد سے اورنگی میں آپریشن بدستور جاری ہے،تھانہ منگھو پیر اور تھانہ پاکستان بازار نے اپنی اپنی حدود میں مکمل تعاون کیا جس کے باعث آپریشن کامیاب رہا۔

بعض مقامات پر مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم پولیس کی مدد سے اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کے مستعد عملے نے اپنی بھر پور کارکردگی سے مزاحمت پر قابو پالیا اور آپریشن جاری رکھا۔

گلشن ضیاء اورنگی ٹاؤن میں کئی سال سے قبضہ مافیا نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی تھی، اسلحہ کے زور پر قبضہ مافیا کے مختلف گروپس نے 500 سے زائد پلاٹوں پر قبضہ کر رکھا تھا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی  محمد رضوان خان نے یہاں متعدد مرتبہ کراوئی اور کئی مرتبہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کے عملے پر فائرنگ، پتھراؤاور لاٹھیوں سے تشدد بھی ہوا تاہم عملے نے ہمت نہیں ہاری۔

اس بار ایک بڑا آپریشن تشکیل دیا گیا جس میں پولیس اور رینجرز کو بھی شامل ہونے کے لیے خط لکھے گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید مصطفی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر توقیر درباری کی سربراہی میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

جاوید مصطفی نے اس حوالے سے بتایا کہ رینجرز نے اس حوالے سے اپنی نفری نہیں بھیجی تاہم تھانہ منگھو پیر اور تھانہ پاکستان بازار کے ایس ایچ اوز نے تعاون کیا اور ان کی نفری اپنی اپنی حدود میں پروجیکٹ اورنگی ٹاؤن کے عملے کی مدد کرتی رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھاری مشینری محکمے کے پاس نہیں ہے، اس لیے یہ مشینری کرائے پر نجی طور پر منگوائی جاری ہے۔

پی ڈی اورنگی رضوان خان کو دیکھ کر ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اس لیے کئی سال سے جاری قبضے کو ختم کرنے کی ہمت آئی۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی سی فیاض احمد سولنگی کی بے جا مداخلت کے باعث یہاں ناجائز قبضے کو فروغ ملا اور لینڈ مافیا آزادانہ قبضے کرتے رہے ہیں، اسی دوران زیادہ قبضے ہوئے اور ناجائز تعمیرات جاری رہیں تاہم فیاض سولنگی کے تبادلے کے بعد سے قبضہ مافیا میں خوف پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:بلدیہ اورنگی ٹاؤن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تجاوزات کا خاتمہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں

واضح رہے کہ سابق ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کو اراضی میں ہیر پھیر اور لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے کی مختلف شکایات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، نئے آنے والے ڈی سی نے اب تک کوئی مداخلت نہیں کی ہے جس سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

Related Posts