لاہور : پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران آشوبِ چشم کے 13 ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ پرائمری صحت نے بتایا کہ پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 13 ہزار 732 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
صوبے بھر میں سے صرف لاہور میں 887 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں تین لاکھ 68 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
آشوب چشم کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے میں چار روز کے لئے میٹرک تک تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔
سندھ میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
چیف میٹرولوجسٹ چودھری محمد اسلم کا کہنا ہے کہ پندرہ اکتوبر سے اسموگ شروع کے ساتھ آشوب چشم کے مریضوں کی تکلیف بڑھ سکتی ہے جبکہ بارشیں اگلے ہفتے بارشوں کی صورت میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بارشیں ہوں یا اسموگ دونوں صورتوں میں آشوب چشم کے مریضوں کے لئے تکلیف کا باعث ہے، ایسی صورت میں صرف احتیاط ہی وبا کی شدت کم کرسکتی ہے۔