ریاض:سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی کی جانب سے 1110غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔
سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نشریات، فلموں اور ریڈیو ٹی وی سیریز کے حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
تمام ویب سائٹس کو کاپی رائٹس کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 4657ویب سائٹس پر پیش کیے جانیوالے مواد کی چھان بین کی گئی تھی۔ ان میں سے 1110کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کاپی رائٹس کا قانون نافذ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن، دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بند