ثنا یوسف قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انسٹا

نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات رینٹ کی گاڑی پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا تھا، پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ملزم رینٹ پر فارچونر گاڑی ساتھ لایا۔

رپورٹ کے مطابق عمر حیات نے گاڑی کا رینٹ بھی ادا نہیں کیا، رینٹ اے کار کا مالک بھی گرفتاری کے بعد پیسے لینے پہنچ گیا، گرفتاری کے وقت ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے نکلے۔

ذرائع کے مطابق ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا کہلاتا تھا جبکہ اس کا والد 16 گریڈ کا ریٹائرڈ ملازم ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ثناء کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لے کر آیا تو اس  نے ملنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم 2 جون کو دوبارہ ثناء یوسف سے ملنے صبح 5 بجے اس کے گھر کے باہر پہنچ گیا، کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی ثناء یوسف نے ملنے سے انکار کردیا۔

ملزم نے بیان دیا کہ ثناء یوسف کے نہ ملنے کا رنج تھا جس پر قتل کیا، قتل کے بعد گھر سے بھاگ نکلا، پہلے بائیک رائیڈ بک کی، بائیک سے اتر کر ٹیکسی کے ذریعے لاری اڈہ پہنچا اور وہاں سے فیصل آباد کی بس میں سوار ہوا۔

Related Posts