کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ روز سے جاری بارش نے ہنگامی صورتِ حال پیدا کردی ہے، بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے اور مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ بھر میں 200 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے آج کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آج سرکاری ادارے اور کارپوریشنز بند رہیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طوفانی بارشوں کے باعث نجی شعبے کے دفاتر بھی بند رکھے جائیں۔
بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکت کی تعداد 102 تک جاپہنچی