کیا چاند زمین سے دور ہورہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا چاند زمین سے دور ہورہا ہے؟
کیا چاند زمین سے دور ہورہا ہے؟

عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ چاند ہماری زمین سے ایک مخصوص اور مستقل فاصلے پر روشن ہے، مگر پھر سائنس دانوں نے تحقیقات کے بعد انکشاف کیا کہ اصل میں معاملہ یہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے ارضیاتی سائنس کے ماہرین نے جون 2018 میں انکشاف کیا کہ 1.4 ارب سال پہلے زمین پر ایک دن صرف 18 گھنٹے تک ہوتا تھا، لیکن دیگر سیارے طاقت ور کشش ثقل کی وجہ چاند کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں، جس کے باعث چاند دوری اختیار کررہا ہے، اور اس طرح زمین پر دن 24 گھنٹے کا ہو گیا ہے۔

سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ جیسے جیسے چاند زمین سے دوری اختیار کررہا ہے، اس سے دن کی طوالت میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے محققین کے ایک گروپ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ لاکھوں سالوں کے دوران، زمین اور اس کے واحد قدرتی سیٹلائٹ کے درمیان کشش ثقل کی کشش کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

جس کے باعث چاند سست رفتاری کے باعث گردش کررہا ہے، سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ دیگر سیارے چاند کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں، یعنی ان سیاروں کی کشش ثقل کی طاقت زمین سے زیادہ ہے، اسی باعث چاند ہر سال تقریباً 3.82 سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی کے باعث متعدی بیماریاں پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین

سائنس دانوں کے مطابق دن کو 24 سے 25 گھنٹے بننے میں کئی ہزار سال لگیں گے، شاید اس سے بھی زیادہ وقت لگے، لیکن یہ طے ہے کہ ایک دن آئے گا جب انسانوں کے لیے دن 24 نہیں 25 گھنٹے کا ہوگا، سائنس دانوں کا چاند کی عمر کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کی عمر تقریباً 4.5 بلین سال کے لگ بھگ ہے۔

Related Posts